بواسیر ( piles )

Saturday 24 August 2013



بواسیر
( piles )

ایک جائزہ

بواسیر کا مرض پاکستان میں عام ہے ۔ جلد توجہ نہ دینے اور ٹوٹکے کرنے سے اکثر ( piles ) مریض مرض کو پیچیدہ کر لیتے ہیں یہاں تک کہ معاملہ عمل جراحی تک جا پہنچتا ہے ۔ اگر وقت پر علاج معالجہ کیا جائے اور حفاظتی تدابیر و احتیاط کر لی جائے تو مرض پر آسانی سے قابو پایا جا سکتا ہے ۔ بواسیر کی اقسام :بواسیر کی دو اقسام ہیں ۔بواسیر خونی اور بواسیر بادی ۔پہلی قسم میں خون آتا ہے جبکہ ثانی الذکر میں خون نہیں آتا ، جبکہ باقی علامات ایک جیسی ہوتی ہے ۔بواسیر کس طرح ہوتی ہے ؟گردش خون کے نظام میں دل اور پھیپھڑوں سے تازہ خون شریانوں کے زریعے جسم کے تمام اعضاء کو ملتا ہے ، اس کے ساتھ آکسیجن فراہم کرتا ہے ۔ پھر ان حصوں سے کاربن ڈائی آکسائیڈ والا خون واپس دل اور پھیپھڑوں تک وریدوں کے ذریعے پہنچتا ہے ۔ مقعد میں خاص قسم کی نہ ہونے کی وجہ سے ان وریدوں میں خون اکٹھا ہو کر سوزش ( valves ) وریدوں میں راستہ پیدا ہو جاتی ہے جو کہ بواسیر کہلاتی ہے ۔ اس طرح یہ مرض ہو جاتا ہے اور مناسب تدابیر نہ کی جائیں تو وریدیں اس قدر کمزور ہو جاتی ہیں کہ تھوڑی سی رگڑ سے بھی پنکچر ہو کر خون خارج کرنے لگتی ہیں ۔ مقعد کے اوپر والے حصے کے اندر خاس قسم کے خلیوں کی چادر ہوتی ہے ۔ جب کہ مقعد کا نچلے والا حصہ جلد کا ( painless ) ہے جو کہ بہت حساس ہوتا ہے اور اس میں درد محسوس کرنے والے خلیے ہوتے ہیں ۔ مقعد میں بڑی اور چھوٹی وریدوں کے باعث موہکے ( مسے ) بھی ان کی پوزیشن پر ہوتے ہیں ۔ بواسیر کے تین چھوٹے اور تین بڑے موہکے ہوتے ہیں ۔

بواسیر کے اسباب 

عموماً یہ مرض موروثی ہوتا ہے ۔ مستقل قبض کا رہنا بھی اس کا اہم سبب ہوتا ہے ۔ خواتین میں دوران حمل اکثر قبض کا عارضہ ہوجاتا ہے ۔ اس کے علاوہ مقعد کے پٹھوں میں کھچاؤ ، گرم اشیاء مصالحہ جات کا بکثرت استعمال ، خشک میوہ جات کی زیادتی ، غذا میں فائبر ( ریشہ ) کی کمی سے بھی مقعد میں دباؤ بڑھ کر وریدوں میں سوزش پیدا ہوجاتی ہے ۔ وہ لوگ جو دن بھر بیٹھنے کا کام کرتے ہیں اور قبض کا شکار ہو جاتے ہیں وہ بھی عموماً بواسیر کے مرض میں مبتلا ہو سکتے ہیں ۔ 

علامات 

مقعد میں خارش ، رطوبت اور درد کا ہونا ، اجابت کا شدید قبض سے آنا ، رفع حاجت کے دوران یا بعد میں خون کا رسنا ، قبض کی صورت تکلیف کا بڑھ جانا اور مقعد پر گاہے گاہے موہکے کا نمایاں ہونا شامل ہے ۔ موہکے بعض دفعہ باہر نہیں آتے صرف اندر ہوتے ہیں بعض مریضوں میں رفع حاجت کے وقت باہر آجاتے ہیں جس سے درد ، جلن بڑھ جاتی ہے پھر یہ موہکے از خود اندر چلے جاتے ہیں یا اندر کر دئیے جاتے ہیں ۔ بعض لوگوں میں کبھی یہ موہکے باہر ہوتے ہیں جو کسی طرح بھی اندر نہیں جاتے اور شدید اذیت کا سبب بنتے ہیں ۔ 

جلاق پائوڈر

مسلسل بیٹھنے اور مسلسل بادی چیزوں کا بکثرت استعمال، مصالحہ دار تلی ہوئی زیادہ گرم چیزوں کا مسلسل کھانا یا موروثی اثرات بواسیر کا باعث بنتے ہیں۔ انسان علاج کروا کر عاجز آچکا ہوتا ہے۔ ایسے تمام عوامل میں ہمارے شعبہ تحقیق نے اس کیلئے شافی علاج دریافت کیا ہے کہ جس سے بواسیر کا جڑ سے خاتمہ ہوجائے اور موہکے، تکلیف درد اور جلن کا بالکل ازالہ ہوجائے بلکہ بعض لوگ تو آپریشن کراچکے ہوتے ہیں مرض پھر بھی غالب آجاتا ہے۔ بعض کئی بارآپریشن کروانے کے بعد بھی سکون نہیں پاتے۔ ایسے تمام لوگ ہمارے تجربات سے فائدہ اٹھائیں اور بواسیر خونی ہو یا بادی یا ناسور کی شکل اختیار کرچُکا ہو ان سب سے یقینی خاتمہ (انشاء اللہ) پائیں۔

سالہا سال کی انتھک محنت کے بعدہمارے شعبہ ریسرچ تحقیق نے" جلاق پائوڈر" کے نام سے ہمیں اس مرض کیلئے ایک بہترین اور شافی علاج مہیا کیا ہے ہم نے اس کو کئی ہزار مریضوں پر آزمایا،آزمائش کے بعد جب اس کے نتائج سامنے آئے تو حیرت انگیز طور پر نتائج مثبت،سوفیصد تسلی بخش اور صحت بخش ملے۔ آپ بھی آزمائیں اوراس اذیت ناک اور پیچیدہ مرض سے ہمیشہ کیلئے نجات پائیں۔


مرض اور بیماریوں کے بارے میں مزید معلومات کے لئے


نیچے کِلک کریں

     مرگی              لقوہ              معدے کا السر              عرق النساء     

Share this article :

0 comments:

Speak up your mind

Tell us what you're thinking... !

 
Support : Creating Website | Johny Template | Mas Template
Copyright © 2011. GQ Herbal Medicine Store - All Rights Reserved
Template Created by Creating Website Inspired by Sportapolis Shape5.com
Proudly powered by Blogger