مرگی ( Epilepsy )

Wednesday 14 August 2013




مرگی
( Epilepsy )

ایک جائزہ 

مرگی کسی چوٹ ، ٹیومر ، زخم یا دماغ میں خون کی رگوں کے آپس میں الجھنے سے ہوسکتی ہے اگر چہ مرگی کی کوئی بظاہر وجہ نظر نہیں آتی ۔ ایم آر آئی اور سی ٹی سکین میں دماغی رپورٹ بلکل درست نظر آتی ہے ۔مرگی کی بیماری عموماً بچوں میں زیادہ پائی جاتی ہے ۔مرگی کے دوران مریض کا جسم اکڑ جاتا ہے مریض کی گردن پیچھے کی جانب کھینچ جاتی ہے اور مریض کا سر ایک جانب کو مڑ جاتا ہے تشنج کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے سانس رکنے اور آکسیجن کی کمی کی وجہ سے چہرہ نیلگوں یا سیاہی مائل بھی ہوسکتا ہے مرگی کا طبی نام صرع ہے یہ بیماری اعصابی راستوں اور دماغی خانوں میں ناقص اور زہریلے مادوں (سدوں ) کے جمع ہونے سے پیدا ہوتی ہے ۔ ماہرین کے مطابق اگر یہ ناقص مادے دماغ میں پیدا ہوں تو صرع دماغی ، اگر معدہ میں پیدا ہوں تو صرع معدی اور اگر اعصابی طور پر پیدا ہوں تو صرع اعصابی کہلاتا ہے ۔ یہ مرض بلغمی مادہ سے اکثر اور صفراوی مادے سے کبھی کبھار لاحق ہوتا ہے ۔

مرگی کے اسباب 

مرگی کے مقا می اسباب میں دوران حمل سر پر چوٹ لگنا ، ہائی بلڈ پریشر کا ہونا ، شراب نوشی ، خوف و دہشت ، گوشت کا زیادہ استعمال ، عورتوں میں امراض رحم وغیرہ اہم ہیں ۔جدید طب میں مرگی کے درج ذیل اسباب ہیں ۔ پیدائشی طور ذ ہنی نقص کا ہونا ، دماغی جریان خون ، جزوی فالج ، دماغی جھلیوں کا ورم ، زہریلی ادویات مثلا کو کین ، کیفین ، الکوہل اور سیسہ کے مرکبات کا استعمال ، دماغ کو مناسب طور پر آ کسیجن کا بہم نہ پہنچنا ۔

مرگی دیگر امراض کی طرح قابل علاج مرض ہے 

مرگی بھی دوسر ے امراض کی طرح ایک قابل علاج مرض ہے۔ لوگوں میں عام طور پر یہ تاثر پا یا جاتا ہے کہ یہ یا تو ہسٹیریاHysteriaہے یا کسی اوپری ( جنات ،آسیب) اثر کی وجہ سے ہوتا ہے اور ا س کا طب میں کوئی علاج نہیں۔ اس لیے لوگ مستند معالج سے مشورہ کے بجائے جعلی عاملوں اور فقیروں کا رخ کر تے ہیں اور اس وجہ سے مرض کی شدت میں اضافہ ہوجا تا ہے۔

مرگی کے دورہ کے دوران احتیاطیں 

درج ذیل احتیاطی تدابیرکو مدنظر رکھ کر مرگی کے مریض کو شدید ذہنی اور جسمانی چوٹوں سے بچایا جاسکتا ہے۔ مثلاً دورہ کے دوران مریض کے لواحقین بے جا چیخ و پکار سے پرہیز کریں کیونکہ مریض گھبرا کر اپنے آپ کو زخمی بھی کرسکتا ہے۔ دورہ کے دوران مریض کو کروٹ کے بل لٹائیں تاکہ اس کی زبان دانتوں میں آکر زخمی یا کٹ نہ جائے۔ اس مقصد کیلئے مریض کے منہ میں کپڑا رکھ دیں۔ مریض کے قمیض کے بٹن کھول دیں۔ دورہ کے دوران مریض کے پاوں اور ٹانگوں کے نیچے نرم کپڑا رکھ دیں تاکہ مریض زخمی نہ ہوسکے۔

میاہ حیات 

سالہا سال کی انتھک محنت کے بعدہمارے شعبہ ریسرچ تحقیق نے" میاہ حیات" کے نام سے ہمیں اس مرض کیلئے ایک بہترین اور شافی علاج مہیا کیا ہے ہم نے اس کو کئی ہزار مریضوں پر آزمایا،آزمائش کے بعد جب اس کے نتائج سامنے آئے تو حیرت انگیز طور پر نتائج مثبت،سوفیصد تسلی بخش اور صحت بخش ملے۔ آپ بھی آزمائیں اوراس خطرناک اور جان لیوا مرض سے ہمیشہ کیلئے نجات پائیں۔



مرض اور بیماریوں کے بارے میں مزید معلومات کے لئے


نیچے کِلک کریں


     مرگی              لقوہ              معدے کا السر              عرق النساء     

Share this article :

0 comments:

Speak up your mind

Tell us what you're thinking... !

 
Support : Creating Website | Johny Template | Mas Template
Copyright © 2011. GQ Herbal Medicine Store - All Rights Reserved
Template Created by Creating Website Inspired by Sportapolis Shape5.com
Proudly powered by Blogger